Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی او آرز کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں ڈیتھ لاک ہو چکا : اعتزاز احسن

ٹی او آرز کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں ڈیتھ لاک ہو چکا : اعتزاز احسن
August 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی اوآرز کے معاملہ پر حکومت سے کوئی امید نہیں۔ وزیرداخلہ چودھری نثار کو دن رات ڈراو¿نے خواب آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ اور ہے۔ ٹی او آرز پر آٹھ نشستیں ہوئیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ لگتا ہے ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس لاحاصل سعی ہو گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ چودھری نثارکے اعصاب پر سوار ہیں۔ چودھری نثار کو میڈیا پر آنے کا بہت شوق ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماکاکہنا تھا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بلانے پر ٹی او آرز اجلاس میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ اپوزیشن مشاورت سے کریگی۔