Tuesday, September 27, 2022

ٹی او آرز وزیراعظم کو دے دئیے، سیاسی لوگ ہیں، مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں: خورشید شاہ

ٹی او آرز وزیراعظم کو دے دئیے، سیاسی لوگ ہیں، مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں: خورشید شاہ
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ٹی او آرز وزیراعظم کو دے دئیے ہیں۔ ہم سیاسی لوگ ہیں، مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت میں ڈائیلاگ نہیں ہے تو پھر وہ جمہوریت نہیں ہے، یہ جتنی دیر کریں گے انہیں اتنا ہی نقصان ہو گا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ون سائیڈڈ کوئی کارروائی نہیں مانی جاتی۔ وزیراعظم پارلمینٹ میں پانامہ لیکس کی وضاحت پیش کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کے اندر کچھ قوانین ہوتے ہیں جنہیں اپنایا نہ جائے تو آمریت اور جمہوریت میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔