Saturday, July 27, 2024

ٹی اوآرز کمیٹی میں جانے کا ارادہ نہیں :اعتزاز احسن

ٹی اوآرز کمیٹی میں جانے کا ارادہ نہیں :اعتزاز احسن
August 7, 2016
لاہور(92نیوز)سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نواگست کو اسپیکر سے ملاقات ہوگی حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں۔ ہماری طرح وہ بھی لچک دکھائے ۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ 9اگست کو ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس نہیں بلکہ سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوگی ہمیں سپیکر نے بلایا ہےوہ سینئر پارلیمنٹرین ہیں ان کے پاس جائینگے گے۔ سپیکر کے چیمبر تک جانے کا یہ مطلب نہیں کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں جارہے ہیں جب تک حکومت ہمارے ٹی او آرز پر پیشرفت نہیں کریگی تب تک کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم نوازشریف بچاﺅ ٹیم ہے فیصلہ کرینگے کہ ہم نے کیا کرنا ہے ہم نے اتنی لچک دکھائی ہے حکومت بھی کچھ پیشرفت دکھائے۔