Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیکنالوجی کی تیز ترین ترقی بھی ڈاک کے نظام کو ختم نہیں کر سکی

ٹیکنالوجی کی تیز ترین ترقی بھی ڈاک کے نظام کو ختم نہیں کر سکی
October 9, 2015
لاہور(92نیوز)ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور انٹرنیٹ میں تھری جی اور فور جی کی دوڑ کے باوجود ڈاک کی اہمیت کم تو ہوئی لیکن ختم نہ ہوسکی، چٹھی کا انتظار کرنے والے بھی کم ہوگئے ہیں ختم نہیں ہوئے ڈاکیے کا انتظار آج بھی ہوتا ہے چٹھی کےلئے نہ سہی پارسل تو لائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پیاروں کو لکھے گئے خطوط جدید ٹیکنالوجی نے ضرور ہزاروں رنگ کے نظاروں میں بدل دیئے ہوں گے ،ڈاکخانے اور لیٹر بکس بھی کم ہوئے ہوں گے مگرڈاک کی اہمیت اب بھی اپنی جگہ برقرار ہے، ہزاروں خطوط، رجسٹریاں اورپارسل آج بھی ڈاکخانوں کا سنگ میل عبور کرکے منزل تک پہنچائے جاتے ہیں۔ ڈاک کے نظام میں ڈاکیے کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا ہے جوموسم کی شدتوں کا مقابلہ کرکے چٹھی پہنچاکر ہی دم لیتا ہےڈاک کے نظام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تو اس کی اہمیت بڑھائی جاسکتی ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔