Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیکنالوجی ماہرین وائی فائی سگنل کنٹرول کرنیوالا نظام بنانے میں کامیاب ہو گئے

ٹیکنالوجی ماہرین وائی فائی سگنل کنٹرول کرنیوالا نظام بنانے میں کامیاب ہو گئے
April 4, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدان کرونوس نام کے ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کی بدولت وائی فائیکے سگنل صارف خود کنٹرول کر سکے گا یعنی اگر آپ چاہتے ہیں وائی فائی کے سگنل گھر کے دو کمروں میں سے صرف ایک کمرے میں ہی آئیں تو ایسا بھی ممکن ہو جائے گا۔ ماہرین نے وائی فائی سگنلز کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹائم آف فلائٹ کیلکولیشن ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو صرف معینہ صارف تک ہی سگنل بھیجنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونوس سسٹم موجودہ وائی فائی سے بیس گنا زیادہ درست کام کرتا ہے اور اس سسٹم نے صرف اپنے ہدف تک سگنل بھیجنے میں 94فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے۔ محققین نے بتایا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت کافی شاپس‘ سٹورز‘ ہوٹلز اور دفاتر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طرح ان کے وائی فائی سگنل چوری ہونے کے خدشے سے محفوظ رہیں گے۔