Thursday, September 19, 2024

ٹیکنالوجی ماہرین نے ڈرونز کی محدود بیٹری لائف کا حل تلاش کر لیا

ٹیکنالوجی ماہرین نے ڈرونز کی محدود بیٹری لائف کا حل تلاش کر لیا
April 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ڈرون اڑانے کے شوقین افراد کےلئے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے ڈرون کی محدود بیٹری لائف کے مسئلہ کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیابھر میں ڈرونز کو مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے مگر محدود بیٹری لائف کی وجہ سے ڈرون اڑانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے اور ایک کمپنی نے ڈرون اڑانے کےلئے ہائیڈروجن کے ایندھن والی بیٹریاں متعارف کرا دی ہیں۔ ان ہائیڈروجن بیٹریوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی مدد سے ڈرون مسلسل دو گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔ مذکورہ بیٹریوں کی بدولت ڈرون مالکان کی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ممکن ہو گیا ہے۔