Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف کریک ڈاؤن ،دکانیں اور بوتیک سیل

   ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف کریک ڈاؤن ،دکانیں اور بوتیک سیل
September 3, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کی عدم ادائیگی کیخلاف ڈاؤن کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کی دکانیں اور بوتیک سیل کردی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ایڈشنل کمشنر عائشہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین نے پنجاب سلیز ٹیکس کے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بیشتر دکانیں اور بوتیک سیل کردیں۔ سیل کی جانے والی دکانوں میں شیریں حسن، ندا زور، کلاچی، عمار بلال، حسن شہریار یاسین اور دیگر اہم بوتیکس شامل ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عائشہ رانجھا کا کہنا تھا کہ بارہا نوٹس بھیجنے کے باوجود  سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن حاصل نہیں کی گئی جس بنا پر کارروائی کی گئی۔