Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیکس چوری ایک گلوبل مسئلہ بن چکا: اوباما

ٹیکس چوری ایک گلوبل مسئلہ بن چکا: اوباما
April 6, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)دنیا کی دو سپر طاقتوں کے سربراہ بھی پاناما لیکس پر بول اُٹھے امریکی صدر باراک اوباما  کہتے ہیں ٹیکس چوری ایک گلوبل مسئلہ بن چکا ہے ایسی کمپنیوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا  برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون  کا کہنا ہے کہ اُن کا کسی آف شور  فنڈ میں حصہ نہیں ہے۔۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کے صدر باراک اوباما نے کانگرس پر زور دیا ہے کہ ٹیکس بچانے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اوباما کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد یہ بات اور  بھی واضح ہوچکی ہے کہ ٹیکس چوری ایک گلوبل مسئلہ بن چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکا میں  بھی مکمل طور پر ٹیکس  ادائیگی یقینی بنانے کی ضرورت ہےایسے قوانین وضع کیے جائیں جن سے ٹیکس چوری مکمل طور پر رک جائے  اُدھر برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاناما پیپرز پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  ان کا کسی آف شور فنڈ میں کوئی حصہ نہیں ہے ان کی ملکیت میں ایک گھر ہے کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ تنخواہ دار وزیر اعظم ہیں اور ان کی کچھ سیونگز ہیں جن سے انہیں آمدنی ہوتی ہے۔