Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیکس نوٹسز بھیجنے والی پنجاب ریونیو اتھارٹی تاجروں کیلئے وبال جان بن گئی

ٹیکس نوٹسز بھیجنے والی پنجاب ریونیو اتھارٹی تاجروں کیلئے وبال جان بن گئی
February 26, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی جسے قائم ہوئے دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا فیصل آباد میں نہ ہی سیٹ اپ نہ ہی تاجروں میں کوئی اعتماد بن سکا ۔ ایف بی آر کے ریکارڈ پر اکتفا کرنیوالی ریونیو اتھارٹی شہریوں کو نوٹس بھیجنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی ۔
تاجر کہتے ہیں پہلے ایف بی آر، پھر ریونیو اتھارٹی کا نوٹس مل جاتا ہے ۔ ایک کاروبار کے دو ٹیکس کیسے دیں ۔
تاجر برادری نے صاف کہہ دیا کہ پی آر اے صرف انہیں تنگ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے کیونکہ نئے لوگوں کو تو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا جا سکا ۔ البتہ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں ۔
کاروباری حضرات کہتے ہیں کہ ان کا کاروبار تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔
حکومت نے عوام کو ٹیکسوں کے ایسے گورکھ دھندہ میں الجھا رکھا ہے جس سے انکا کاروبار ختم ہوتا جا رہا ہے ۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی ایف بی آر کی مرہون منت کام کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوہرے ٹیکس نوٹسز نے تاجروں کا کاروبار کرنا بھی محال کر دیا ہے ۔