Saturday, September 21, 2024

ٹیکس فراڈ میں کرسٹیانورونالڈو کو جرمانہ اور قید کی سزا سنادی گئی

ٹیکس فراڈ میں کرسٹیانورونالڈو کو جرمانہ اور قید  کی سزا سنادی گئی
June 17, 2018
میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپین کےسپراسٹارکرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس فراڈ میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنا دی گئی ۔ پرتگال فٹبال ٹیم کےکپتان کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس کی ادائیگی میں دھوکا دہی کے باعث دوسال  قیداور ایک کروڑ 65 لاکھ پاؤنڈز جرمانےکی سزا سنائی گئی  ۔ اسپینش میڈیا کے مطابق ماضی میں کرمنل ریکارڈ نہ ہونے کے باعث رونالڈو قید کی سزا سے بچ سکتےہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال جون میں حکام کو ایک کروڑ انتیس لاکھ پاؤنڈز ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے حکام نے مسترد کردیا تھا۔