Saturday, July 27, 2024

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان
April 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 80 ارب روپے سے زائد کالا دھن سفید کرا لیا گیا۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 8947 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 80 ارب روپے سے زائد کا کالا دھن سفید کرا لیا گیا۔ ایف بی آر کو 84 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ٹیکس موصول ہوا۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں بھی توسیع کا امکان ہے۔