Saturday, July 27, 2024

ٹیکس ایمنسٹی سکیم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ٹیکس ایمنسٹی سکیم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
February 11, 2016
لاہور (92نیوز) ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیزار ذکاءایڈووکیٹ نے سکیم کے خلاف درخواست میں یہ الزام لگایا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے۔ درخواست میں وکیل نے یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا کہ آئین کے تحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔