Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیکس ایجوکیشن کو یونیورسٹی کی سطح پر نصاب کا حصہ بنانے کا اعلان

ٹیکس ایجوکیشن کو یونیورسٹی کی سطح پر نصاب کا حصہ بنانے کا اعلان
January 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ ٹیکس ایجوکیشن کو یونیورسٹی کی سطح پر نصاب کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔
ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں ٹیکس ایجوکیشن کو یونیورسٹی کی سطح پر نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
ایف بی آر نے کہا کہ طلبا ٹیکس کلچر کے فروغ میں بہترین کردار ادا سکتے ہیں۔ مہم کا مقصد ٹیکس گزار طبقے کو ٹیکس قوانین اور لوازمات سے آگاہی دینا ہے۔
ایف بی آر نے کہا کہ عوام کو یہ تعلیم دینا ضروری ہے کہ ٹیکس گزاری نہ صرف قومی ذمہ داری ہے بلکہ اس کے وسیع فوائد ہیں۔
ادھر ایف بی آر کے پاس اس سلسلے میں نصاب سازی کا کوئی تجربہ نہیں۔ ماضی میں ایف بی آر نے ٹیکس گزاری کے فروغ کے لئے جو سٹڈٰیز کرائیں ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔
ایف بی آر کا ذیلی محکمہ فیٹ بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں ٹیکس ایجوکیشن کے حق میں مہم چلا رہا ہے تاہم فیٹ کو اپنا پورا پلان سامنے لانا ہو گا کہ ایسا نصاب کس طرح بنایا جائیگا۔