Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیکس اصلاحات کمیشن اور گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

ٹیکس اصلاحات کمیشن اور گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
August 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گو شوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تیس ستمبر اور ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مد ت میں تین ماہ توسیع کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تیس ستمبر تک توسیع کاسرکلر پیر کو جاری کردیا ،اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اکیتس اگست مقرر تھی ۔ قبل ازیں  ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں پندرہ نومبر تک توسیع کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے ، ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت پندرہ اگست کو ختم ہوگئی تھی۔