Saturday, September 24, 2022

ٹیکسلا کا رہائشی 27 سالہ علی آکاش جوکہ پہلے عاصمہ بی بی تھا 92 نیوز نے ڈھونڈ نکالا

ٹیکسلا کا رہائشی 27 سالہ علی آکاش جوکہ پہلے عاصمہ بی بی تھا 92 نیوز نے ڈھونڈ نکالا
 ٹیکسلا (92 نیوز) لڑکی سے لڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ٹیکسلا کا رہائشی 27 سالہ علی آکاش جوکہ پہلے عاصمہ بی بی تھا 92 نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔ علی آکاش کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر مرد ہے اور اسکے پاس میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔ پہلے میں لڑکی تھا آپریشن کے بعد میری جنس تبدیل ہو گئی۔ میں نے ماہرنفسیات کے پاس علاج بھی کرایا۔ شناختی کارڈ میں اب بھی وہی نمبر ہے صرف جنڈر اور نام  تبدیل ہے۔ لڑکی نے لڑکوں والا نام رکھ کر اور جعلی شناختی کارڈ بنوا کر لڑکی سے شادی کی تھی۔ واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا ۔ عاصمہ نے آکاش کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا اور نیہا سے کورٹ میرج کی تھی ۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔ نیہا کے والد نے پتہ چلنے پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کی تھی۔ عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ نیہا علی کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل راجہ امجد جنجوعہ نے دائر کی تھی ۔ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا تھا ۔ وکیل کے مطابق آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں۔ نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا۔