Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیکساس : طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

ٹیکساس : طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
April 19, 2016
ہیوسٹن(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں  نے تباہی مچادی،، نو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  ریاست میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور بجلی کانظام  درہم برہم ہوگیا ہے بارشوں سے ہوسٹن شہرسب سے زیادہ متاثرہواہے۔ تفصیلات کےمطابق  امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلسل بارشوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی بارشوں سے سب سے زیادہ ہوسٹن شہرمتاثرہواہےجس کی  سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کررہی ہیں سڑکوں پرپانی کھڑاہونے کےسبب درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں  جبکہ متعددمقامات پرحادثات بھی پیش آئے۔انتظامیہ نے بارشیں رکنے تک شہرکے تمام اسکول بندرکھنے کااعلان کیاہے۔ شدیدبارشوں سے بجلی کانظام بھی بری طرح متاثرہوااوربہت سےعلاقےاندھیرےمیں ڈوبےرہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک چارسوملی میٹرسے زائدبارش ریکارڈکی جاچکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کےلئے فلڈوارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔