Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیکساس : طوفانی بارشوں اور سیلاب سے معمر خاتون چار پوتے پوتیوں سمیت ہلاک

ٹیکساس : طوفانی بارشوں اور سیلاب سے معمر خاتون چار پوتے پوتیوں سمیت ہلاک
May 1, 2016
ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب  کی بنا پر ایک معمر خاتون اور اس کے چار پوتے پوتیاں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کی وسطی ریاستیں  طوفان باد و باراں ،ژالہ باری اور بگولوں کی زد میں ہیں جبکہ ٹیکساسکے کئی علاقوں میں بارشوں  کی وجہ سے وسیع علاقے زیر آب آگئے جہاں معمر خاتون اور اس کے چار پوتے پوتیاں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ،،مسی سپی، نیو اورلیئنز، اور لوزیانہ کے جنوبی علاقے میں بھی طوفانی بارشیں ہوئی ہیں اسی طرح اوکلاہوما میں بگولوں نے شدید تباہی پھیلائی مرنے والی خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ اس کی والدہ اپنے پوتے پوتیوں کو  محفوظ مقام پر لے جانا چاہتی تھی کہ بچوں سمیت سیلابی پانی میں ڈٖوب گئی اس علاقے میں صرف ایک گھنٹے میں آٹھ انچ بارش ہوئی تیزہواؤں کی وجہ بجلی کےکھمبے گرنے سےہزاروں گھروں میں برقی رو معطل ہو گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔