Friday, December 2, 2022

  ٹیکساس : سیلاب کے باعث چونسٹھ بوگیوں پر مشتمل مال گاڑی الٹ گئی

   ٹیکساس : سیلاب کے باعث چونسٹھ بوگیوں پر مشتمل مال گاڑی الٹ گئی
      ٹیکساس(ویب ڈیسک)میکسکو کی تاریخ میں آنے والے شدید ترین سمندری طوفان  پیٹریشیا میں کمی آنا شروع ہوگئی ،،ٹیکساس میں سیلاب کے باعث چونسٹھ بوگیوں پر مشتمل مال گاڑی الٹ گئی۔ تفصیلات کےمطابق جمعے کی رات شروع ہونے والا طوفان میکسیکو کے ساحلوں سے  ٹکرایا ،طوفان کی شدت بحرالکاہل کے پہاڑی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد کم ہوئی ،طوفانی بارشوں کے سبب یہاں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ طوفان کے باعث ٹیکساس میں سیلاب نے معمولات زندگی معطل کر دئیے چونسٹھ بوگیوں پر مشتمل ایک مال گاڑی سیلاب کے باعث الٹ گئی ٹرین میں موجود دو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔