ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کی لفٹ ایک سال سے خراب

سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے لئے لگائی گئی لفٹ ایک سال سے خراب پڑی ہے،جس کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کومشکلات کاسامناہے۔
سرگودھا: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں روزانہ 3 ہزار سے زائد مریض آتے ہیں
بچوں کی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، سرجیکل وارڈ سمیت دیگر وارڈز تیسری منزل پر ہیں جہاں تک رسائی کے لئے نصب لفٹ عرصہ دراز سے خراب پڑی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ لفٹ درست کرانے میں ناکام ہیں۔