Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیچر کا ٹیسٹ میں نمبر کاٹنے کی وجہ پوچھنے پر طالبہ پر تشدد، بچی کی حالت نازک

ٹیچر کا ٹیسٹ میں نمبر کاٹنے کی وجہ پوچھنے پر طالبہ پر تشدد، بچی کی حالت نازک
April 17, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) تیسری جماعت کی بچی  پرسرکاری سکول کی ٹیچر نے ٹیسٹ میں نمبر کم دینے کی وجہ پوچھنے پر ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں سرکاری سکول کی ٹیچر نے ٹیسٹ میں نمبر کم دیئے جس پر  نو سالہ طالبہ سویرا ٹیچر کے پاس گئی اور نمبروں میں کٹوتی کی وجہ پوچھی، ٹیچر کو یہ بات ناگوار گزری اور بچی کو ڈنڈوں سے پیٹ ڈالا۔ سویرا کے فیکٹری ملازم والد نے بتایا کہ وہ کام سے واپس آیا تو بچی کی حالت دیکھی نہیں جاتی تھی۔ غریب باپ کا کہنا ہے کہ اس نے تو بچی کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے بھیجا تھا کہ بچی پڑھ لکھ کر ان کی غربت دور کرے گی لیکن ظالم ٹیچر نے بچی کے دل میں ایسا خوف ڈال دیا ہے کہ اسے سکول کے نام سے ڈر لگتا ہے۔ بچی کے والدین نے  اپیل کی ہے کہ ظالم ٹیچر کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ ایک دن گزرنے کے باوجود پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔