Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹینس گرینڈ سلام یو ایس اوپن: ڈیوڈ فیرر اور جیریمی شارڈی دوسرے مرحلے کے میچوں میں فاتح

ٹینس گرینڈ سلام یو ایس اوپن: ڈیوڈ فیرر اور جیریمی شارڈی دوسرے مرحلے کے میچوں میں فاتح
September 24, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) سال کے آخری ٹینس گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیوڈ فیرر اور جیریمی شارڈی نے دوسرے مرحلے کے میچوں میں فتح حاصل کر لی۔ یو ایس اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ تھا سربیا کے فلپ کریجنو وچ سے۔ سپین کے سیون سیڈڈ کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد سات پانچ، سات پانچ اور سات چھے سے فتح حاصل کی۔ دوسرا اہم مقابلہ فرانس کے جیریمی شارڈی اور سلواکیا کے ایم کلزن کے درمیان ہوا جسے فرانسیسی سٹار نے سات پانچ، چھے چار اور سات چھے سے جیت لیا۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکا کی ایم کیز نے پولینڈ کی سمکٹووا کو چھے ایک اور چھے دو سے شکست دے دی۔