Monday, October 3, 2022

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
September 9, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سربیا کے نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے کوارٹرفائنل میں اٹلی کے میٹیو برٹینی کو شکست دی۔ جوکووچ نے ایک کے مقابلے تین سیٹ سے کامیابی سمیٹی۔

ارجنٹائن کی ماریہ سکاری نے کوارٹر فائنل میں چیک ری پبلک کی کیرولائنا پلسکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ برطانیہ کی اٹھارہ سالہ ایما روڈوکانو نے تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں تجربہ کار سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینکک کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں  ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

خواتین کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے ۔