Saturday, September 24, 2022

ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

نیو اورلینز ( 92 نیوز ) ریکارڈ 23 گرینڈ سلم جیتنے والی امریکا کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی شادی کی تصاویر سامنے آ گئیں ۔ شاندار تقریب کے لیے ٹینس کوئین نے عروسی لبا س پہن رکھا تھا ۔ شادی کی تقریب پر 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی گئی ۔شاندار تقریب کا انعقاد جنوبی امریکی شہر نیو اورلینز میں واقع آرٹس سینٹر میں کیا گیا
شادی کی تقریب میں 250 شخصیات شریک ہوئیں ۔ معروف گلوکار بیونسے، کم کاردیشن کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔


یادگار لمحات میں ٹینس کوئین نے عروسی لبا س پہن رکھا تھا اس موقع پر دلہا الیکس اوہانیان بھی کافی خوش دکھائی دیے ۔
شادی کی تقریب پر 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی گئی ۔ مداحوں نے سرینا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔