Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ہیمبرگ اوپن میں فتح سے آغاز، پہلے مرحلے میں ہم وطن فرنینڈو ورداسکو کو شکست دی

ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ہیمبرگ اوپن میں فتح سے آغاز، پہلے مرحلے میں ہم وطن فرنینڈو ورداسکو کو شکست دی
July 29, 2015
ہیمبرگ (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ہیمبرگ اوپن میں فاتحانہ آغاز کر دیا،ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں اپنے ہم وطن فرنینڈو ورداسکو کو شکست دے کر دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے، جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مٹی کے کورٹ پر ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے اپنے ہم وطن فرنینڈو ورداسکو کو شکست دے دی۔ میچ کے پہلے سیٹ میں سپین کے فرنینڈو ورداسکو رافیل نڈال پر حاوی رہے اور پہلے سیٹ میں تین چھے سے کامیابی حاصل کی۔ رافیل نڈال نے کھیل میں شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ چھے ایک اور پھر تیسرا سیٹ بھی چھے ایک سے جیت لیا۔ دونوں سپینش کھلاڑی اب تک سولہ بار آمنے سامنے ہوئے ہیں جس میں رافیل نڈال نے چودہ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔