Saturday, July 27, 2024

ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز کا بہترین موقع ہے: انضمام الحق

ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز کا بہترین موقع ہے: انضمام الحق
April 16, 2017
لاہور(92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کی اچھی پرفارمنس پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کابہترین موقع ہےجو اچھا پرفارم کرے گا ،وہی ٹیم میں کھیلے گا۔ تفصیلا تکےمطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی، اس بار ہمارے پاس اچھا موقع ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کہ راحت علی اچھا باؤلر ہے مگر ابھی ردھم میں نہیں۔ چئیر مین پی سی شہر یار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انڈر 13 کھلاڑیوں میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ بہاولپور ریجن  کی ٹیم نے انڈر13انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں بہاولپور ریجن نے سخت مقابلے کے بعد کراچی  کی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔شہر یارخان،انضمام الحق،مدثر نذر اور مشتاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔