Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیم کی شکست کے ذمہ دار کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وسیم اکرم اور رمیض راجہ بھی برابر کے شریک ہیں: سابق کرکٹر عبدالقادر

ٹیم کی شکست کے ذمہ دار کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وسیم اکرم اور رمیض راجہ بھی برابر کے شریک ہیں: سابق کرکٹر عبدالقادر
April 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم کی شکست کے ذمہ دار کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وسیم اکرم اور رمیض راجہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ جنہیں میوزیم چلانا چاہیے وہ بورڈ کے معاملات  چلا رہے ہیں۔ باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جادوگر سپنر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ رمیض راجہ اور وسیم اکرم قومی ٹیم کی ہار میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ پیسہ بنانے کے لیے ہر چیئرمین سے مل جاتے ہیں اور بھارت کی تعریفیں کرتے ہیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ وہ مشتاق احمد سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے شکیل شیخ کے بیٹے کو کس بنیاد پر کیمپ میں شامل کیا۔ سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جن افراد کو میوزیم چلانا چاہیے وہ کرکٹ بورڈ چلا رہے ہیں، جب ٹیم ہارتی ہے تو چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کر کے خود کو بچا لیتے ہیں۔ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ چہرے بدلنے کے بجائے نظام بدلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی بڑا کوچ نہیں ہو سکتا۔ بورڈ کو غیرملکی کوچ لانے کا مشورہ دیا ہے۔ وسیم اکرم اور رمیض راجہ پر عبدالقادر کی تنقید پر محمد یوسف نے دونوں کھلاڑیوں کی حمایت کی۔ کہتے ہیں دونوں عظیم کھلاڑی ہیں، یوں تنقید کرنا بلاجواز ہے۔