Monday, October 3, 2022

ٹیم کوضرورت پڑی تو ون ڈے میں کم بیک کرسکتا ہوں،اظہرعلی

ٹیم کوضرورت پڑی تو ون ڈے میں کم بیک کرسکتا ہوں،اظہرعلی
لاہور ( 92 نیوز) اظہرعلی نے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا کہتے ہیں قومی ٹیم کو ضرورت پیش آئی تو ون ڈے میں کم بیک کرسکتا ہوں۔ تربیتی کیمپ میں  میڈیا سے گفتگومیں ان کہنا تھا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ اس لیے لی کیونکہ ورلڈ کپ آرہا تھا اور مجھے اپنا مستقبل نظر نہیں  آرہا تھا ۔ قومی بلے باز اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں گیپ ٹھیک نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کو بہت انجوائے کیا۔ کوچنگ  کے انٹرویوز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروہ لوگ ہیں جن کے ساتھ ٹیم میں کرکٹ کھیلی،امید ہے پی سی بی اچھافیصلہ کرے گا۔