Tuesday, October 4, 2022

ٹیم تجربہ کار ہے، انگلینڈ کو اچھا چیلنج دینگے، وقار یونس

ٹیم تجربہ کار ہے، انگلینڈ کو اچھا چیلنج دینگے، وقار یونس
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کےباؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار بیٹسمین اور باؤلر ہیں، سب محنت سے تیاری کر رہے ہیں، سیریز میں انگلینڈ کو اچھا چیلنج دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاہینوں سے اچھی امیدیں، کہتے ہیں انگلینڈ میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑی اپنی پوری محنت کر رہے ہیں۔ انگلینڈ سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئےوقار یونس نے کہامحمد عامر سمیت سب کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ دو ہفتے باقی ہیں ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کمبی نیشن کنڈیشنز دیکھنے کے بعد بنائیں گے۔ باؤلنگ کوچ نے کہا محمد حفیظ اور شعیب ملک کو اپنے مستقبل بارے خود فیصلہ کرنا ہے، انہیں کوئی مشورہ دینا نامناسب ہے۔