Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی تھی : نجم سیٹھی

ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی تھی : نجم سیٹھی
December 20, 2016

 لاہور(92نیوز)چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی تھی  پی ایس ایل کےفائنل کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے امید ہے فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق نجی یونیورسٹی میں کتاب میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ میچ کی کارکردگی بہت اچھی تھی۔ ایسا کھیل کبھی کبھار ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کوگرین سگنل مل گیا ہے امید ہے فائنل لاہور میں ہی ہوگا آئندہ سال پاکستان میں دنیا کی بہترین ٹیم کرکٹ کھیلے گی۔ نجی یونیورسٹی میں ہونے والے بک فیئر میں طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔