Thursday, September 29, 2022

ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 10 کھلاڑی  روانہ

ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 10 کھلاڑی  روانہ
لاہور ( 92 نیوز) آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز  کےلیے کپتان اظہر علی سمیت دس کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہو گئے ۔ کھلاڑی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے ۔ قومی ٹیم  کے کھلاڑی دبئی میں مختصر قیام کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیے روانہ ہوں گے ، کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی ،عابد علی ،اسد شفیق اور عمران خان سینئر شامل  ہیں۔ کاشف بھٹی ،محمد عباس نسیم شاہ،شاہین  شاہ آفریدی ،شان مسعود اور یاسر شاہ بھی شامل ہیں ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ 21نومبر سے کھیلا جائے گا۔