Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان کے پاس دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع

ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان کے پاس دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع
December 14, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) کینگروز کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی فتح بھی پاکستان کو دوسری بہترین ٹیم بنا دے گی۔ تفصیلات کے مطابق شاہینوں کے پاس رینکنگ میں بلندی کا شاندار موقع آ گیا۔ دورہ آسٹریلیا میں سیریز جیتنے سے جہاں گرین کیپس تاریخ رقم کر سکتے ہیں وہیں مصباح الیون کو ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری بہترین ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہو جائے گا۔

پاکستان اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کو کلین سویپ کرنے کی صورت میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔ دو صفر سے کامیابی کی صورت میں ایک سو سات نمبر ہوں گے جبکہ ایک صفر کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس ایک سو پانچ ہوں گے لیکن مصباح الیون پھر بھی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لے گی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجودہے۔ پاکستان کا چوتھا جبکہ ساؤتھ افریقا کا پانچواں نمبر ہے۔