Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹھٹھہ : قومی شاہراہ پر کوسٹر اور ٹریلر میں تصادم‘ 9 افراد جاں بحق‘ 40زخمی

ٹھٹھہ : قومی شاہراہ پر کوسٹر اور ٹریلر میں تصادم‘ 9 افراد جاں بحق‘ 40زخمی
August 21, 2016
ٹھٹھہ (92نیوز) ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب کوسٹر اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں چار بچے بھی زندگی کے حق سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے جھرک شہر کے قریب حیدرآباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر کراچی سے شہداد کوٹ جانیوالی مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں چار بچے‘ تین خواتین اور دو مرد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا۔ دس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی روانہ کردیا گیا۔ سول اسپتال ٹھٹھہ میں ایمرجنسی کی بنیادپر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔