Tuesday, February 27, 2024

ٹھٹھہ : شادی میں مضر صحت کھانے سے 30افراد ہسپتال پہنچ گئے‘ 10کی حالت تشویشناک

ٹھٹھہ : شادی میں مضر صحت کھانے سے 30افراد ہسپتال پہنچ گئے‘ 10کی حالت تشویشناک
May 10, 2016
ٹھٹھہ (92نیوز) ٹھٹھہ کے نواحی علاقے ٹنڈو حیدر میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے تیس افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ دس افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں ایک شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے سے تیس افراد بیمار پڑ گئے جنہیں قریبی تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو منتقل کیا گیا جہاں بیس افراد کی حالت بہتر ہو گئی تاہم باقی ماندہ دس افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور مضر صحت کھانا کھانے سے ان لوگوں کی حالت غیر ہوئی۔