Tuesday, October 4, 2022

ٹھٹھہ اور سجاول میں عید میلاد النبیؐ منائی جا رہی ہے

ٹھٹھہ اور سجاول میں عید میلاد النبیؐ منائی جا رہی ہے

ٹھٹھہ ( 92 نیوز ) جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقے بھی جگمگانے لگے ۔ عید میلاد النبیؐ کی آمد کے پیش نظر مکمل شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ۔
عید میلاد النبیؐ کی آمد پر ٹھٹھہ اور سجاول میں عمارتوں ، گلیوں اور آرائشی گیٹوں پر چراغاں کر دیا گیا ہے ۔ شام کے بعد تاریکی میں ڈوبنے والے شہر میں اب رات کو بھی دن کا گماں ہوتا ہے ۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع علما حضرات کیساتھ لوگوں اور بچوں کی خوشی بھی دیدنی ہے جبکہ شہر کے گلی کوچے درود و سلام کی آوازوں سے گونج رہے ہیں ۔
شہریوں نے اپنے گھروں دکانوں مساجد اور گلیوں کو جھنڈیوں اور رنگ برنگی جگمگاتی روشنیوں سے سجا دیا ہے ۔ شہر کے داخلی راستوں اور سڑکوں پر آرائشی گیٹ نصب کر کے رنگ برنگی برقی لائٹیں لگا کر چراغاں کیا جا رہا ہے ۔
نبی پاک ﷺ سے عقیدت اور محبت کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ مساجد میں نوافل اور عبادتیں بھی کی جا رہی ہیں ۔