Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹھوس ثبوت موجود ہیں، دھاندلی ثابت ہوئی تو وزیراعظم کو اسمبلیاں تحلیل کرنا ہونگی: شاہ محمود قریشی

ٹھوس ثبوت موجود ہیں، دھاندلی ثابت ہوئی تو وزیراعظم کو اسمبلیاں تحلیل کرنا ہونگی: شاہ محمود قریشی
April 30, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم کو اسمبلیاں تحلیل کرنا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس دھاندلی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد اسمبلیوں میں واپس آنے پر پنجاب میں پی ٹی آئی کے ارکان کو خوش آمدید کہا گیا مگر مرکز میں بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن میں ٹھپے لگاتی تھی مگر اب این اے دو سو چھیالیس میں ایسا نہیں ہونے دیا گیا۔ ایم کیو ایم کی فتح کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی جماعت کے ارکان من پسند لوگوں میں باردانہ تقسیم کررہے ہیں۔ وزیر اعلی نوٹس لیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔