نیوز ڈیسک: ( 92 نیوز ) ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کے حدود بچڑو کے مقام پر نامعلوم مسلحہ افراد کی ڈکیتی، مزاحمت پر مسلحہ افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کا حصول اب گھر بیٹھے ممکن
اطلاع ملنے پر اے سیکشن پولیس نے موقع وردات پر پہنچ کر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت سلیم بنگلانی اور تاج محمد بنگلانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہر کے داخلی وہ خارجی راستوں کی ناکا بندی کردی گئی ہے ، تاہم ملزمان جلد ہی قانوں کی گرفت میں آجائیں گے۔