Saturday, July 27, 2024

ٹھاکرتم تو گئے،عدالت نوازشریف کو چورقراردےچکی ہے: مولا بخش چانڈیو

ٹھاکرتم تو گئے،عدالت نوازشریف کو چورقراردےچکی ہے: مولا بخش چانڈیو
April 22, 2017
کراچی (92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے عابد شیر علی کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیدیا۔۔بولے ٹھاکر تم تو گئے، عدالت آپ کو چور قرار دے چکی ہے،اس لئے عہدا چھوڑ دیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب میں مزدور رہنما لطیف مغل کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے مسلم لیگ ن کی قیادت اور عابد شیر علی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، بولے حکومت بچ جانے پر مٹھائیاں بانٹنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن درویش ہے، میاں صاحب نے وزراء سے کہا جو ان کے حق میں بولے گا، وہی پارٹی میں رہے گا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار بھی فیصلہ پڑھ کر آگ بگولا ہوگئے، ٹھاکر تم تو گئے، پوری دنیا سنے گی کہ وزیراعظم کے خلاف جی آئی ٹی بن رہی ہے۔