Friday, September 13, 2024

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی شادی کے سوال پر دو وزرا نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی شادی کے سوال پر دو وزرا نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
June 29, 2021

کراچی (92 نیوز) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی شادی کے سوال پر دو وزرا نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک گرل نے اپنی شادی کا دعویٰ کر دیا۔ حریم شاہ نے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی عروسی لباس میں تصاویر بھی اپ لوڈ کی۔ حریم شاہ نے شادی پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے ہونے کا دعوی کیا مگر نام نہیں بتایا اور کہا رخصتی بھی جلد ہو گی ۔ نکاح گناہ تو نہیں جسے چھپایا جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ کا ذکر آیا تو صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ہاتھ اٹھا کر دکھا دیئے۔ ترجمان سندھ حکومت نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ میرے ہاتھ صاف ہیں۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔

حریم شاہ کے ذرائع کہتے  ہیں وہ جلد مداحوں کو اپنے شوہر کا نام بتائیں گی۔