Monday, September 26, 2022

ٹکٹ کیوں چھینا عارف سندھیلہ کا مسلم لیگ ن کیخلاف انوکھا احتجاج

ٹکٹ کیوں چھینا عارف سندھیلہ کا مسلم لیگ ن کیخلاف انوکھا احتجاج
لاہور  ( 92 نیوز) ٹکٹوں کی تقسیم مسلم لیگ ن کے لئے گلے کی ہڈی بن گئی،اندرونی اختلافات کی ہنڈیابیچ چوراہے پھوٹنے لگی،شیخوپورہ سے ٹکٹ کے امیدوارعارف سندھیلہ خودکوزنجیروں میں جکڑکرماڈل ٹاؤن پہنچ گئے،کارکنوں نے راناثنااللہ کاگھیراؤکرلیا ۔ عارف سندھیلہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹ واپس لینے سے شیخوپورہ اور دیگر سیٹیں داؤ پر لگ گئی ہیں ۔عارف سندھیلہ نے ماضی کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  مسلم لیگی ہوں،نواز شریف کا ساتھی ہوں، 2013کے الیکشن میں حلقے کےتمام پولنگ اسٹیشنز سے جیتاتھا۔ ٹکٹوں کی تقسیم پرنالاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے راناثنااللہ کاگھیراؤبھی کرلیا ، مظاہرین کاکہنا تھا کہ مخلص کارکنوں کی بجائے لوٹوں کو ٹکٹ دیئے گئے ۔ مسلم لیگ ن نے ابھی تک   ٹکٹوں کامکمل اعلان نہیں کیالیکن اس کے باوجود اسے بغاوت اور آئے روز کارکنوں شدیدردعمل کاسامنا ہے۔