Thursday, October 6, 2022

ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ کبھی آسان نہیں ہوتا ، شاہ محمود قریشی

ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ کبھی آسان نہیں ہوتا ، شاہ محمود قریشی
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ  ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، اب ہمیں عمران خان کیلئے مل کر آگے کام کرنا ہے ، اللہ نے حکومت دی تو بہت سے لوگوں کی تشنگی کو پورا کرنے کیلئے  کام کریں گے ۔ مریم نواز کا حلقہ تبدیل ہونے سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یاسمین راشد بہت پرجوش ہیں اور وہ سمجھ رہی ہیں کہ انہوں نے آدھا میدان مار لیا ہے ۔