Sunday, September 15, 2024

ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض امیدواروں کا کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر احتجاج

ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض امیدواروں کا کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر احتجاج
June 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں  الیکشن 2018 کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے شکوے ختم نہ ہوئے ، ناراض امیدوار کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر پہنچ گئے  اور میرٹ کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ ناراض امیدواروں اور کارکنوں نے  کپتان کی رہائش گاہ کے باہر  احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا اور ٹکٹوں کی تقسیم شفاف بنانے کیلئے نعرے بازی  کر رہے ہیں ۔ پی کے67پشاورسے شہزاد خان کے حامی بنی گالہ کے باہرسراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں  ۔ کارکنوں کی جانب سے چھاتہ بردارنامنظور،انصاف کرو،انصاف کرو،عمران خان انصاف کروکے نعرے  لگائے جا رہے ہیں ۔ پی کے8سوات کےمحمد خان بھی حامیوں کیساتھ کپتان کی رہائش گاہ کے باہرموجودہیں۔ دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بنی گالہ پہنچ گئی ہے ۔