Monday, September 26, 2022

ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کو لاہور میں بھی کھلاڑیوں کے احتجاج کا سامنا

ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کو لاہور میں بھی کھلاڑیوں کے احتجاج کا سامنا
لاہور ( 92 نیوز) انتخابی ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کےخلاف زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ  کے باہر ناراض کارکنوں نے احتجاج کیا ،  پی پی144 کے کارکن اپنے رہنما یاسر گیلانی کے حق میں نعرے لگاتے رہے، شاہ محمود قریشی نے مطالبات کپتان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال اور شاہ محمود قریشی نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زمان پارک لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ دِن بھر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کامرکز بنی رہی،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عمران خان سے ملنےوہاں پہنچےتو مظاہرین نے ان کی گاڑی کو روک کر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ شاہ محمود قریشی کپتان کے ہمراہ ناراض رہنماء ولید اقبال سے ملنے گلبرگ آفس پہنچے تو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی شکایات کا ازالہ کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے۔ ولید اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں متبادل امیدوار کے طور پر این اے 131 میں عمران خان کی انتخابی مہم چلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب پروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے مگر جہانگیر ترین سمیت کسی سے بھی اختلاف نہیں ہے۔