Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹکراؤ کی سیاست جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ، بلاول بھٹو

ٹکراؤ کی سیاست جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں ، بلاول بھٹو
February 24, 2018

سکھر( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  موجودہ حالات میں ٹکراؤ کی سیاست جمہوریت اورملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مخالفین کو مخاطب کر کےکہا  عدالتی قتل پر آپ نے مٹھائیاں بانٹیں ، ہماری حکومت ختم ہوئی تو آپ کی حکومت بحال ہوئی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں تین سو بیڈز کے این آئی سی وی ڈی اسپتال کا افتتاح بھی کیا ۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، منظور وسان، نثار کھوڑو، قائم علی شاہ نیند کے مزے لیتے رہے۔

بلاول کی تقریر ختم ہونے پر جیالوں کے نعروں نے رہنماؤں کو نیند سے جگایا۔