ٹڈی دل نے فورٹ عباس کے درجنوں دیہات پر یلغار کر دی

ملتان (92 نیوز) ٹڈی دل نے فورٹ عباس کے درجنوں دیہات پر یلغار کر دی ۔ فصلوں اور باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔
جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں ۔ یہ کیڑا فصلوں کو نقصان پہنچانے میں لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے کاشتکار شدید پریشان ہیں ۔ کاشتکاروں کی جانب سے اسے بھگانے کے لئے روایتی طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔
ٹڈی دل نے ملتان کے نواحی علاقوں ساہی چاون ، متی تل اور جھوک وینس میں آم کے باغات کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ ٹبہ سلطان پور ، لودھراں ، فقیر والی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے ۔
ٹڈی دل کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی متحرک ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں سپرے بھی کیا جا رہا ہے ۔