Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹڈاپ کیس : یوسف رضا گیلانی کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی ، امین فہیم کی گرفتاری کا حکم

ٹڈاپ کیس : یوسف رضا گیلانی کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی ، امین فہیم کی گرفتاری کا حکم
October 12, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ نیب میرے مقدمے میں غیر سنجیدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی بھرپور پروٹوکول کے ساتھ کراچی میں اینٹی کرپشن کی عدالت میں حاضر ہوئے۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مقدمات کے ذریعے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ پنجاب میں پارٹی دوبارہ سے منظم ہورہی ہے۔ ساتھ پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو صیح طور پر سیاسی پتے کھیلنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر امین فہیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کے حکم کے ساتھ سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔