Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ٹڈاپ کیسز: یوسف رضا گیلانی کے 9مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع

   ٹڈاپ کیسز: یوسف رضا گیلانی کے 9مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ٹڈاپ کیسز میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 9 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیے گئے ،ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظوری کی روبکار جاری کردی۔ تفصیلات کےمطابق ٹڈاپ کیسز میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 9 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے ،یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 18 ضمانتیوں نے مچلکے جمع کرائے۔ یوسف رضا گیلانی نے مچلکے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل  کو جمع کرائے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظوری کی روبکار جاری کردی۔ روبکار میں ایف آئی اے کو 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی۔