Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹڈاپ اسکینڈل : یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے

ٹڈاپ اسکینڈل : یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) ٹیڈاپ اسکینڈ ل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ کیس کی سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد عظیم کی رخصت اور ٹیڈاپ کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، مخدوم امین فہیم سمیت دیگر ملزموں کی غیر حاضری کی بنا پر کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ ٹیڈاپ اسکینڈ ل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر بارہ مقدمات میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 30 ستمبر کو ہو گی جس میں ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔