Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹڈاپ اسکینڈل میں مزید 7 مقدمات کے چالان پیش، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزم مفرور قرار

ٹڈاپ اسکینڈل میں مزید 7 مقدمات کے چالان پیش، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزم مفرور قرار
May 4, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں مزید سات چالان پیش کر دیئے۔ پیش کردہ چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کراچی میں ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل کی سماعت وفاقی اینٹی کریشن عدالت میں ہوئی۔ ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں مزید 7 مقدمات کے چالان پیش کئے۔  پیش کئے گئے چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزموں میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالحکیم داود پوتہ، فرحان جونیجو، مہر ہارون رشید سمیت ٹڈاپ کے 10 سے زائد افسران شامل ہیں۔ ملزموں نے 2008 میں فراڈ سبسڈی ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا تھا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف 23 مقدمات میں چالان پیش کئے جا چکے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی 23 مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔