Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹویٹر پر ارسال کردہ ٹویٹس منسوخ کرنے پر کام جاری

ٹویٹر پر ارسال کردہ ٹویٹس منسوخ کرنے پر کام جاری
March 8, 2021

سان فرانسسکو (92 نیوز) سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر ایک کلک کے بعد اس کی ٹویٹس کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا۔ اس طرح املا کی غلطیوں سے لے کر غلط فہمی والی ٹویٹس بھی عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔ اب اس تناظر میں بھیجی جانے والی ٹویٹس منسوخ کرنے کی آزمائش پر کام جاری ہے۔

اگرچہ ٹویٹ کئے جانے والے پیغامات کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا لیکن ٹویٹر نے اس آپشن پر کام شروع کردیا ہے، جس کے تحت کچھ لمحات کے اندر ہی ٹویٹ کو واپس ضرور لیا جاسکتا ہے۔امید ہے کہ اس کے لیے آپ کو پانچ سیکنڈ مل جائیں گے۔ اس دوران ٹویٹر پیغام کو دوبارہ پڑھنے، ٹھیک کرنے اور روکنے کا کام کیا جاسکے گا۔

اب ٹویٹر کے کئی صارفین یہ پیشکش استعمال کررہے ہیں جس کے نتائج ٹویٹر کو بھیجے جائیں گے۔ اس کے بعد توقع ہے کہ یہ باقاعدہ ٹویٹر کا ایک آپشن بن جائے گا۔

اگرچہ یہ ٹویٹر صارفین کی تمام سہولیات پوری نہیں کرسکتا لیکن جاتی ہوئی ٹویٹس کو چند سیکنڈ کے لیے روک دینے کا آپشن کئی لوگوں کو غلط اسپیلنگ اور غیرتصدیق شدہ ٹویٹس بھیجنے اور اس کی شرمندگی سے نجات دلا سکتا ہے۔