Wednesday, October 5, 2022

ٹویٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کا الیکشن مہم سے متعلق سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا

ٹویٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کا الیکشن مہم سے متعلق سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا
 واشنگٹن (92 نیوز) ٹویٹر انتظامیہ کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ امریکی صدر کا الیکشن مہم سے متعلق سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔ ٹیم ٹرمپ نامی اکاؤنٹ انتخابی حریف جو بائیڈن کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرنے اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاک کیا گیا۔ ٹویٹر انتظامیہ نے کہا امریکی الیکشن سے 19 دن پہلےٹرمپ کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔ ٹیم ٹرمپ نامی اکاؤنٹ انتخابی حریف جوبائیڈن کے حوالے سے ویڈیو شئیر کرنے پر کیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ نے ٹویٹر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ کسی بھی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی ذاتی معلومات شئیر نہیں کی جاسکتیں۔